ساہیوال (بیورو چیف) ضلع ساہیوال اور گر دو نواح میں انتظامیہ ساہیوال اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ساہیوال کاغذی کاروائی کر کے اور دیہاڑی لگا کر گھر میں روانہ ہو جاتا ہے اور اور مہنگائی جوں کی توں رہتی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے اشیاء خورد نوش کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کاروائی صفر ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نذرانہ کی چمک پرروزانہ کی بنیاد پرگھر میں بیٹھ کر فرضی کاروائی کی شیٹس تیار کرتا ہے اور ضلعی انتظامیہ ساہیوال اس تمام تر فرض کاروائی پر مطمن ہو جاتی ہے کیونکہ اڈا بہادر شاہ میں پھلوں سبزیوں کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی سٹوروں پر بھی عوام سے چینی گھی سمیت مختلف اشیا ء کے من مانے نرخ وصول کیے جاتے ہیں۔ لیکن انتظامیہ ساہیوال کو ذرا بھر بھی پرواہ نہیں ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




