گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے سبزی منڈی آئے شخص کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر243گ ب کا ساجد اپنی موٹر سائیکل نمبرFDK.4219پر سوارہو کر سبزی منڈی گوجرہ آیا اورموٹر سائیکل کھڑی کرکے سبزی وغیرہ کی خریداری میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی اور کامیاب واردات کے بعد فرارہوگیا ۔واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔




