سجل علی کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، سحر ہاشمی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کا مقصد کسی خاص شخص کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا۔سحر ہاشمی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران موسم بہت سرد تھا اور ہم مشکل مناظر فلمبند کر رہے تھے، ڈرامے کی سنجیدہ کہانی بھی ذہنی کیفیت پر اثر ڈالتی ہے، اس لیے اس پوسٹ کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔سحر ہاشمی نے کہا کہ سیٹ پر میرے تعلقات تمام مرکزی فنکاروں کے ساتھ اچھے تھے، جن میں رضا، انایا، سجل علی، دانیال ظفر اور مومل شامل ہیں۔اداکارہ کے مطابق دانیال ظفر کے ساتھ میرے زیادہ مناظر نہیں تھے، اس لیے ہماری زیادہ بات چیت بھی نہیں ہوئی، سجل علی کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، انہوں نے میری اداکاری کی تعریف بھی کی، مستقبل میں اگر کردار مناسب ہوا تو دانیال ظفر کے ساتھ بھی کام کر سکتی ہوں، تاہم سجل علی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش زیادہ ہے دانیال ظفر کے رویے سے متعلق سوال پر سحر ہاشمی نے کہا، جب مجھے کہیں بے عزتی محسوس ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں