ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی پنجاب کے معروف اور مقتول گلوکار سدھو موسے والا ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہوگئے، جب ان کے نئے گانے آئیز آن می کا ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کرگیا۔طویل عرصے سے اس گانے کا انتظار کیا جا رہا تھا، اور جیسے ہی اسے ریلیز کیا گیا، مداحوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق صرف دو منٹ کے اندر اس ٹیزر نے یوٹیوب پر ایک لاکھ بیس ہزار ویوز حاصل کرلیے، جبکہ انسٹاگرام پر بھی اسے ہزاروں لائیکس ملے۔




