لاہور (سپورٹس نیوز) سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنایا گیا تو میں اس کے خلاف تھا لیکن اب جس طرح سے ہٹایا گیا ہے یہ طریقہ بھی غلط ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی کو سکھانا پڑے، یہ المیہ ہے فیصلہ سازی میں تمام کرکٹرز وہ ہیں جو ہمارے ساتھ کھیل چکے ہیں، کوچنگ، کیمپس، کھلاڑیوں کی سلیکشن کے فیصلوں کا مثبت نتیجہ نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے ان کو کس نے انگلینڈ بھیجا تھا، پاکستان کی کرکٹ کے اصل مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی، بابر اعظم کو پہلے باہر نکالا اور پھر پی ایس ایل کی کارکردگی پر واپس لایا گیا ہے شارٹ ٹرم فیصلے کریں گے تو ٹیم مشکلات کا شکار رہے گی۔




