سرفراز کیلئے جیت سب سے پہلے ہے’ خرم منظور

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر خرم منظور کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کے لیے جیت سے پہلے ہے اور وہ بطور کوچ ٹیم کے لیے ضروری بھی ہیں۔پروگرام اسپورٹس روم میں سوال کیا کہ پاکستان اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کیسا لگ رہا ہے اور اس میں کیا کمی نظر آرہی ہے؟خرم منظور نے کہا کہ سرفراز احمد کو کوچ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کے ساتھ میں نے کافی کرکٹ کھیلی، ان کے لیے جیت سب سے پہلے ہے، ان کے لیے وہ معنی نہیں رکھتا ہے کہ کون ٹیم میں ہے یا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز کوچ بنے ہیں تو کچھ نہ کچھ مائنڈ سیٹ تبدیل ہوگا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اسکواڈ بہتر ہوسکتا تھا، علی عثمان کو شامل کرنا چاہیے تھا، ان کی تین سال کی ڈومیسٹک کی پرفارمنس بہترین ہے، لمبے اسپیل کرسکتے ہیں، بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں۔خرم منظور نے کہا کہ شاہین آفریدی کو آرام کروانا چاہیے تھا، وہ انجری کے بعد واپس آئے ہیں اور ان کی بولنگ میں وہ ردھم بھی نہیں ہے جو ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں