فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیصل آباد کے تمام سرکاری سکولوں میں پہلے سے خدمات انجام دینے والے سکول ٹیچر انٹرنز (STIs)کو دوبارہ جوائن کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد رائو عبد الکریم کی جانب سے تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سابقہ طور پر تعینات تمام ایس ٹی آئیز کی آج ہی بلا تاخیر دوبارہ جوائننگ یقینی بنائیں۔ ایس ٹی آئیز کی خدمات نئے معاہدوں کے تحت 24 اگست 2026 سے 31 مئی 2027 تک جاری رکھی جائیں گی۔ تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر فوری اور ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔




