سرکاری ہسپتالوں میں اینجیوپلاسٹی کا آغاز (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر ضلع میں امراض قلب کے علاج کا وعدہ پورا کر دیا صوبہ میں ضلع کی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں اینجیوپلاسٹی کا آغاز ہو گیا امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے 16اضلاع میں کیتھ لیب قائم ہوں گی پہلے مرحلے میں اٹک’ جہلم’ میانوالی’ قصور’ جھنگ’ وہاڑی’ بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہوں گی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ’ شیخوپورہ’ خانیوال’ راجن پور’ بھکر’ چکوال’ منڈی بہائو الدین’ حافظ آباد میں بھی کیتھ لیب بنائی جائیں گی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیتھ لیب کیلئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا آغاز جلد ہو گا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بہترین انٹرنیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کر لی گئیں’ دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس’ ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔ کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل افسر اور نرس بھی رکھی جائیں گی کیتھ لیب میں میڈیکل ایکٹنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے لیے بہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے کارڈیالوجسٹ میڈیکل آفیسرز’ نرسز اور ٹیکنالوجسٹ پراسیس کا آغاز کر دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اضلاع میں کیتھ لیب بننے سے اینجیوپلاسٹی کے مریضوں کو بڑے شہروں کا رُخ نہیں کرنا پڑے گا ہر ضلع میں مرحلہ وار کیتھ لیب بنائی جائیں گی مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہو گا،، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ کے عوام کو صحت کے حوالے سے ایک اور وعدہ پورا ہونے پر عوام کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے ہر ضلع میں امراض قلب کے علاج کیلیے ضلع کی سطح پر سکاری ہسپتالوں میں اینجیوپلاسٹی کے آغاز پر امراض قلب کے مخصوص سرکاری ہسپتالوں پر دبائو کم ہو گا جبکہ امراض قلب کے مریضوں کو ان کی گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولتیں حاصل ہوں گی اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو اپنے ضلع میں سرکاری سطح پر علاج کی سہولت میسر ہو گی جو وزیراعلیٰ کی طرف سے صوبہ کے عوام کی بڑی خدمت ہو گی وزیراعلیٰ مریم نواز کی صوبہ کے عوام کو علاج معالجہ کے معاملے میں سہولیات کی فراہمی قابل ستائش ہے قبل ازیں امراض قلب کے مریضوں کی اینجیوپلاسٹی اور آپریشن صرف پنجاب کے چند بڑے شہروں میں ہوتے تھے وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی اور عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت صوبہ کے 16 اضلاع میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے کیتھ لیب قائم کرنے کے فیصلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے غیر ترقی یافتہ اضلاع راجن پور’ چکوال’ منڈی بہائو الدین’ حافظ آباد’ وہاڑی’ بہاولنگر’ لیہ’ جہلم’ میانوالی’ قصور’ جھنگ’ خانیوال’ شیخوپورہ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ جیسے اضلاع میں بھی امراض قلب کے علاج اور اینجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کی جائے گی وزیراعلیٰ نے کیتھ لیب میں تجربہ کار میڈیکل افسران اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ڈپلومہ ہولڈرز ٹیکنالوجسٹ تعینات کرنے کا حکم دیا ہے جس پر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب متحرک ہے جس کا مطلب ہے کہ اعلان کردہ 16 اضلاع میں تیز رفتاری کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں اینجیوپلاسٹی کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی ہے اور اس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو جاتا ہے پنجاب کے عوام اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ ان کو مریم نواز کی صورت میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی قیادت ملی جو دن رات صوبہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے فکرمند رہتی ہیں امید ہے کہ وزیراعلیٰ کے دیگر فلاحی منصوبوں کی طرح صحت کے حوالے سے اس انقلابی منصوبے کے ثمرات بھی جلد عوام کو منتقل ہوں گے اور ان کی زندگی مزید آسان ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں