سرگودہا (بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح سرگودہا ڈویژن میں بھی “پڑھو گے تو بڑھو گے” مہم کے تحت بیک ٹو اسکول پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پْروقار تقریب گورنمنٹ جامعہ گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شاہد بشیر ڈار تھے جبکہ تقریب کی صدارت سی ای او ایجوکیشن سرگودہا کلثوم منشا نے کی۔ تقریب میں ڈویژن سرگودہا کے دیگر اضلاع کے سی ای اوز اور ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن وحید الدین سمیت ڈپٹی ڈی اوز، ٹیچرز کمیونٹی اور والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر 10 نئے بچوں کو اسکول میں داخل کیا گیا اور انہیں اسکول بیگز اور تحائف دیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم او شاہد بشیر ڈار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق “پڑھو گے تو بڑھو گے” مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔




