اسلام آباد(بیوروچیف) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کیلئے کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11سے 15نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا۔پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مدمقابل ہوں گی، ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17سے 29نومبر تک کھیلی جائے گی۔




