سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ کی ذمے داریاں ملنے کا امکان

لاہور (سپورٹس نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن کے سری لنکاکیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھانیکا امکان ہے۔انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل مائیک ہیسن کو عبوری ذمہ داری دی گئی تھی، سرفراز احمد کو ہٹا کر مائیک ہیسن کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری دی گئی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں