سعودیہ میں بین الپارلیمانی یونین کی کانفرنس شروع

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی میزبانی میں وڈیو لنک کے ذریعے عرب بین الپارلیمانی یونین کی 39 ویں کانفرنس آج 10جون سے شروع ہو گئی،جو 11جون تک جاری رہے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق شوری کونسل کے سپیکر شیخ عبداللہ بن محمد آلِ الشیخ نے بتایا کہ سعودی کونسل اورعرب بین الپارلیمانی یونین کے زیرِ اہتمام کانفرنس، عرب پارلیمان اور قانون ساز کونسل کے سپیکرز کے ساتھ کئی علاقائی تنظیموں کے وفود کو اکٹھا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں