کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان کی معروف خاتون بائیکر بریرہ خان نے کہا ہے کہ تنہا موٹر سائیکل پر ملک کے مختلف علاقوں کا سفر ان کے لیے صرف شوق نہیں بلکہ ایک ایسا تجربہ ہے جس نے انہیں مضبوط اور خوداعتماد بنایا۔ایک پوڈ کاسٹ میں بریرہ خان نے تنہا موٹر سائیکل پر پاکستان کے دور دراز علاقوں کے سفر کے دوران پیش آنے والے خوفناک لمحات واقعات، عوامی رویوں اور سیاحتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سفر کے دوران انہیں دلچسپ، حیران کن اور بعض اوقات خوفناک حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے کبھی اپنے حوصلے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔بریرہ خان نے بتایا کہ ملتان میں بنائی گئی ایک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔




