آسام (شوبز نیوز) معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے انڈیا کی ریاست آسام میں شدید سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے مبینہ طور پر کئی مراحل پر مشتمل امدادی مہم شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن کے ذریعے آسام کے سلمان خان فین کلب (ایس کے ایف سی) سے رابطہ کیا اور متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تیار کیا۔




