سلمان خان سے منسلک جم میں آگ بھڑک اُٹھی’ تمام افراد محفوظ

نئی دہلی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے منسلک جم کی نئی دہلی کے علاقے گریٹر کیلاش میں واقع شاخ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم جم میں موجود تمام افراد کو بروقت بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ جب گریٹر کیلاش میں سلمان خان سے منسلک جم میں آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔پولیس اہلکار فائر بریگیڈ سے پہلے موقع پر پہنچ گئے اور احتیاطی طور پر جم میں موجود تمام افراد کو باہر نکال لیا۔رپورٹس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔سلمان خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند ہفتے قبل ممبئی میں ان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر ڈیوٹی انجام دینے والے ایک سیکیورٹی اہلکار کی اچانک موت ہوگئی تھی۔ پولیس کے مطابق اہلکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔سلمان خان کو مبینہ دھمکیوں کے باعث سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جبکہ ان دھمکیوں کو گینگسٹر لارنس بشنوئی سے منسلک کیا جاتا ہے۔دوسری جانب سلمان خان کی نئی فلم مونسٹر بھی خبروں میں ہے، جسے عید 2027 پر عالمی سطح پر ریلیز کیے جانے کی تیاری ہے۔مونسٹر سلمان خان کی معروف تیلگو فلم ساز دل راجو اور ہدایت کار وامشی پائڈیپلی کے ساتھ پہلی مشترکہ فلم ہوگی۔ فلم اس سے قبل ایس وی سی 63 کے نام سے زیرِ بحث رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں