سلمان خان کا ورون دھون سے دلچسپ مذاق، ویڈیو وائرل

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی آنے والی فلم ہے جوانی تو عشق ہونا ہے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کا پہلا گانا ویاہ کروا دو جی حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ اسی گانے کی شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں سلمان خان نے ورون دھون کو ہلکے پھلکے انداز میں ٹرول کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان ورون دھون کو اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہیں، ہک اسٹیپ مکمل کرنے کے بعد ورون سلمان کے پاس آتے ہیں تاکہ اپنی کارکردگی پر ان کی رائے لے سکیں، جس پر سلمان خان مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں یہ ریہرسل تھی یا اصل شاٹ اس جملے پر سیٹ پر موجود سب افراد بشمول ڈیوڈ دھون ہنس پڑتے ہیں۔ورون دھون نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہمیشہ بھارت کے سب سے بڑے کنوارے کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں