سلمان خان کو عدالت سے فوری ریلیف نہ مل سکا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو کالا ہرن فلم کے خلاف دائر مقدمے میں فوری ریلیف نہ مل سکا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی عدالت میں جسٹس مادھو جین کی سربراہی میں سلمان خان کی فلم کالا ہرن، دی بیٹل فار لیگیسی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سلمان خان کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ سندیپ سیٹھی نے اداکار کا مقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری زندگی پر فلم بنا رہے ہیں، ان کا کوئی حق نہیں ہے، میں نے انہیں اجازت نہیں دی ہے۔اداکار کی قانونی ٹیم نے عدالت میں دلیل پیش کی کہ فلمساز تجارتی فائدے کے لیے سلمان خان کے نام، تصویر اور عوامی شناخت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، اگرچہ اداکار کا نام براہ راست استعمال نہیں کیا گیا ہے لیکن کہانی اور پیشکش سپراسٹار کی حقیقی زندگی سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ایڈووکیٹ سندیپ سیٹھی نے فلم کے ٹریلر سے مخصوص مناظر کی نشاندہی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں