لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کے بھائی و اداکار سلمان سعید اپنی والدہ کی آخری یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔حال ہی میں سلمان سعید نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے والدین، خاندان اور ذاتی زندگی کے جذباتی پہلوں پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران سلمان سعید نے اپنی مرحومہ والدہ سے گہرے تعلق اور ان سے جڑی چند آخری یادیں تازہ کیں۔




