برن (سپورٹس نیوز) سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تاڈیج پوگاچرنے ٹور ڈی رومانڈی کا پہلا مرحلہ جیت لیا،اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے ریس کی مجموعی برتری کی علامت لیڈر یلوجرسی بھی اپنے نام کر لی ہے فرانس کے سائیکلسٹ لینی مارٹنیز تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا79واں ایڈیشن سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شریک ہیں۔




