لاہور(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے آج سماعت کے دوران سلیمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ سیشن کورٹ نے 10جولائی کو جو احکامات جاری کیے وہ قانون کے تقاضوں کے منافی تھے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم حقائق کا مکمل جائزہ لیے بغیر دیا گیا۔




