سمندری (بیورو چیف) سمندری غلہ منڈی تعمیر مین پھٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، را ئو کاشف رحیم MPA، اور چو ہدری محمد اسلم سا بق چیئر مین مارکیٹ کمیٹی نی غلہ منڈی مین پھٹرکی تعمیر کا افتتاح کیا،انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت عوام کی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے عوامی مسائل کا حل بنیادی سہو لتوں کی فرا ہمی پر حکو مت خصوصی توجہ دے رہی ہے سخت ترین معا شی حالات کے باوجود حکو مت نے عوام کے مسائل کے حل کی جانب بھر پور توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ فتنہ و انتشار کی سیاست کر نے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کیو نکہ عوام جان چکی ہے کہ ملک کی ترقی ن لیگ کے دور حکو مت میں ہی ممکن ہے۔ تقریب میں چو ہدری افضل گجر، میاں اعظم سردار، ملک ظفر اقبال اعوان، ارشد منج، ملک زاہد بلال، رانا گو ہر حیات، عاطف چاند،ارسلان انصاری منا،مسلم لیگی کار کنوں، غلہ منڈی آڑھتیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔




