سمندری(بیورو چیف) سمندری تھانہ سٹی پولیس ان ایکشن منشیات فروش ڈکیت گینگ گرفتار، پولیس نے منشیات فروش سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی اور ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی سمندری نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حسن کو گرفتار کرکیاس کے قبضہ سے 1 کلو 20 گرام ہیروئن اور 580 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا اورملزمان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران لوٹے گئے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا ملزمان میں رضوان۔بلال۔اور آسیہ شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں شناخت پریڈ کیلئیجیل بھجوا دیا ہے




