ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی فلم کھل نائیک ریٹرنز کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ۔اداکار سنجے دت کی فلم کھل نائیک کی ریلیز کے 32سال بعد کھل نائیک ریٹرنز کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے فلم کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔1993کی ہٹ فلم میں سنجے دت، مادھوری ڈکشت، انوپم کھیر، راکھی گلزار اور جیکی شیروف نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔اب کھل نائیک ریٹرنز کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے کہ جس کے پس منظر میں مشہور گانا کھل نائیک ہوں میں چل رہا ہے اور بلو ہاتھ میں زنجیر لے کر چل رہے ہیں جبکہ ارد گرد لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔سنجے دت کو یہ ڈائیلاگ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بولا تھا نہ 10اکتوبر، رات کے 10بجے، بلو جیل سے پھر۔سوشل میڈیا پر پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے سنجے دت نے لکھا کہ کچھ کہانیاں ختم نہیں ہوتی، وہ دوبارہ شروع ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ اگست 1993کو ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی اور سال کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم تھی۔




