سنگاپور اوپن گالف چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی

سنگاپور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا ہے۔پاکستان نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ احمد ظفر حیات نے چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل اپنے نام کیا۔احمد ظفر حیات نے3رائونڈز میں 223 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ برگیڈیئر (ر) عمر اعجاز تیسرے نمبر پر رہے ،ان کا سکور 3رائونڈز میں29رہا ۔چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے محمد احمد منان کا 3رائونڈز میں مجموعی طور پر 250 سکور رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں