دبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ سٹار سنیل شیٹی سے پاکستانی شوبز حسیناں حرا مانی اور زارا عباس کی ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سنیل شیٹی کی سوشل میڈیا پر چند ایسی تصاویر زیرِ گردش ہیں جو بھارتیوں سے زیادہ پاکستانی فینز کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، دراصل وائرل ہونے والی تصاویر میں سنیل شیٹی کو پاکستانی حسیناں کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے جن میں حرا مانی، زارا نور عباس اور سعدیہ خان شامل ہیں۔بالی ووڈ اداکار کی پاکستانی حسیناں سے ہونے والی اس ملاقات کی وجہ نہ بھارت اور نہ پاکستان بلکہ دبئی میں ہوئی جہاں وہ ایک رئیل اسٹیٹ گرینڈ لانچ ایونٹ میں شرکت کیلئے پہنچے۔سعدیہ خان کی تصویر اسی تقریب میں لی گئی جبکہ زارا نور عباس اور حرا مانی کی تصاویر ممکنہ طور پر اس ایونٹ کے دوران نہیں لی گئیں۔واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں دھوم مچانے والے سنیل شیٹی کو کون نہیں جنتا، انہوں نے اپنی اداکاری، ایکشن اور منفرد لہجے سے سب کو اپنا دیوانہ بنایا۔




