سوئیڈش ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے 70 کی دہائی کے ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔بیورن بورگ اسلام آباد میں آئی ٹی ایف فیوچر سیریز کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔ سوئیڈش ٹینس لیجنڈ ایک ہفتے کے دورے پر 4 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔بیورن بورگ کے بیٹے لیو بورگ اسلام آباد میں ہونے والا ٹورنامنٹ کھیلیں گے، سوئیڈش لیجنڈ دورے میں اعصام الحق کے ساتھ نمائشی میچ بھی کھیل سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں