فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی مچھروں نے وار تیز کر دیئے۔ ڈی ایچ کیو الائیڈ ٹو ہسپتال میں ڈینگی مچھر کا نشانہ بننے والے شہریوں کی تعداد 419 تک پہنچ گئی۔ جن میں 26 مریض کنفرم جبکہ 55 مریضوں میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ہسپتال آنے والے مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔




