سویاں کھانے سے بچہ جاں بحق، 37افراد ہسپتال منتقل

راجن پور (نامہ نگار) راجن پور کے علاقے عمرکوٹ میں مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ 4افراد کی حالت تشویشنا ک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد کی حالت غیر ہوئی تھی، بعدازاں 30 متاثرین کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اور 7 کو ٹی ایچ کیو روجھان منتقل کیا گیا،متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سویاں کھانے کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوئی۔پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں