سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 47ہزار 731پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1547پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 46ہزار 929پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 10پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.45روپے سے کم ہو کر 282.35روپے پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں