کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، جس میں ہنڈرڈ انڈیکس 250پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ 66 ہزار180پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




