سٹیج ڈرامہ تباہی کی جانب گامزن ہے، اشرف خان

لاہور(شوبز نیوز) سینئر اداکار اشرف خان نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ اسٹیج ڈرامہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے درست نہیں ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ سٹیج ڈرامہ تباہی کے دور سے گزر رہا ہے، خالی ہوا میں باتیں کرنے سے خوابوں کی تعبیر نہیں ملتی اس کے لئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سٹیج کے ان تمام سینئر اداکاروں جنہوں نے سٹیج پر ڈرامے کو اصل شکل میں پیش کیا ا ن کو اب کمرشل ڈرامے سے دور کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے سٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکار ہے۔ آج کا سٹیج ڈرامہ صرف ڈانس تک ہی محدود ہو چکا ہے،جب کسی ڈرامے میں بارہ بارہ گانے شامل ہوں گے تو وہاں اصلاح کرنے کیلئے کیا باقی رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا تھا حکومت نے سٹیج کی بہتری کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے اس کے کیا نتائج نکلیں گے اس بارے پیشگی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں