سٹیڈیم کے اوپر سے طیاروں کی خطرناک حد تک پرواز

پریٹوریا(سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا میں دو جیٹ طیاروں کی خطرناک حد تک نچلی پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جیٹ طیارے کیپ ٹائون اسٹیڈیم کے اوپر سے صرف کچھ میٹر کی بلندی سے گزرے۔دیکھنے والوں کو لگا کہ طیارے سٹیڈیم سے ٹکرا جائیں گے لیکن طیاروں نے فورا ہی بلندی کی طرف اڑان بھرلی۔سٹیڈیم کی چھت سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں یہ مناظر دیکھے گئے جبکہ اسی دوران آتش بازی بھی کی جا رہی تھی۔اس میچ میں جنوبی افریقا کی سپرنگ بوکس اور نیوزی لینڈ کی آل بلیکس رگبی ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں