فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف فیصل آباد (سجاف) کی تشکیل نو مکمل ہو گئی ایڈہاک کمیٹی نے ممبر شپ کے لیے اپلائی کرنے والے سپورٹس جرنلسٹس کی درخواستو ں کی جانچ پڑتال مکمل کر کے فہرست مرتب کر لی چیئرمین ایڈہاک کمیٹی جمیل سراج نے بتایا کہ سجاف کی تشکیل نو ایک مشکل مرحلہ تھا مگر کمیٹی ممبران علی رضا،سید نسیم شاہ، قمر الزمان بٹ،اور شہروز عباد نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر یہ کارہائے نمایاں سرانجام دیا انھوں نے کہا کمیٹی نے ہر ادارے میں کام کرنے والے سپورٹس جرنلسٹس سے رابطہ کیا جس کی بنا پر رپورٹرز،فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین سے درخواستیں وصول کی گئیں چیئرمین ایڈہاک کمیٹی نے کہا کہ اراکین نے فہرست کی سکروٹنی کر کے اسے باہمی مشاورت سے مکمل کیا ہے اور اس میں ردوبدل کا اختیار آنے والی منتخب کابینہ کے سپرد کیا گیا ہے




