سچن ٹنڈولکر نے دنیا بھر کے بالرز کو ناکوں چنے چبوائے

ممبئی (سپورٹس نیوز) کرکٹ کی دنیا میں ماسٹر بلاسٹر کے نام سے پہچانے جانے والے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اپنے بلے سے دنیا بھر کے بالرز کو ناکوں چنے چبوائے اور ایسے ریکارڈز قائم کیے جنہیں توڑنا انتہائی مشکل سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ان کے کیریئر کی تاریخ میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ بھی شامل ہے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے بھارت کی قومی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کرنے سے تقریبا دو سال پہلے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کی تھی۔یہ واقعہ سن 1987 کا ہے جب سچن ٹنڈولکر کی عمر محض 13 سال تھی اور وہ مقامی نوجوان کرکٹرز میں شامل تھے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پر ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ایک نمائش میچ کھیل رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں