کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل سمیر نے ٹیلی فلم کے وائرل کلپ پر معافی مانگ لی۔اداکار سہیل سمیر کی پرانی ٹیلی فلم کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر صارفین کی جانب سے تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ ہمارے ڈراموں کا معیار کیا ہوگیا ہے تاہم اب اداکار نے اس پر معافی مانگ لی ہے۔سہیل سمیر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں ان تمام لوگوں سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں جنہیں اس وائرل کلپ کی وجہ سے دکھ، تکلیف یا مایوسی ہوئی۔اداکار نے کہا کہ یہ کلپ تقریبا 10 سال پرانا ہے۔ اس وقت شاید مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری کوئی پرانی حرکت مستقبل میں اس طرح سامنے آسکتی ہے لیکن آج جب یہ کلپ دوبارہ وائرل ہوا ہے تو مجھے احساس ہوا کہ میرے گھر میں بھی میری ماں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور میں سوچتا ہوں کہ اگر میری اپنی فیملی کے کسی فرد کے بارے میں ایسا مواد سامنے آئے تو مجھے کیسا محسوس ہوگا۔




