مظفرآباد(نامہ نگار)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تابٹ سے کیل آنے والی سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون سیاح جاں بحق اور 5افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا، گاڑی کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔




