سیدنا ابوبکر صدیق کے امت مسلمہ پر بے شمار احسانات ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وطن عزیز کے تمام مسائل کا حل خلافت راشدہ کے نظام میں پوشیدہ ہے۔ دنیا میں اسلام کی کامیابی اور سربلند ی کے لیے فکر صدیق رضی اللہ عنہ کا پرچار کرنا ہوگا۔ حضرت ابوبکرصدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے امت مسلمہ پر بے شمار احسانات ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدرو ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے ماہ تاجدار صداقت کے سلسلہ میں منعقدہ صدیقی لنگر کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کا نظام حکومت قرآن و سنت کے احکامات کی عملی تصویر تھا۔سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کے لیے قابل تقلید ہے۔آپ رضی اللہ عنہ اطاعت و محبت میں فنافی الرسول ۖشخصیت تھے۔ صدیقی کردار پر عمل کرتے ہوئے امت کو متحد و یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔خلفائے راشدین علیہم الرضوان کی عقیدت و احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ نبی کریم ۖنے تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی پیروی کو نجات کا راستہ قرار دیا ہے۔سیدنا حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ۖ کے وصال کے بعد امت کو بکھرنے سے بچایا۔ آج پوری دنیا میں اسلام کا پرچم صحابہ و اہلبیت رضی اللہ عنھم کی قربانیوں کی بدولت بلند ہے۔ اصلاح معاشرہ کا واحد ذریعہ مقدس ہستیوں کی تعلیمات کو اپنانے سے ممکن ہے۔خلفائے راشدین نے دنیا میں بے مثال منصفانہ نظام قائم کیا۔۔ لنگر تقسیم سے قبل ملکی ترقی سلامتی و استحکام اوروطن عزیر میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر قادری المدنی، مولانا عادل رضا قادری، حافظ محمد افتخار، حافظ کامران، مرزاانیب ثاقب، حکیم طیب،حافظ اکرام و دیگر بھی شریک تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں