سیرت النبیۖ پر عمل پیرا ہونا نجات کا ذریعہ ہے

لاہور( بیورو چیف)مرکزی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور سجادہ نشین سندر شریف ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے کہا ہے کہ ختم نبوت ۖہمارے ایمان کی اساس ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ موجودہ بحرانوں سے نکلنے کیلئے سیرت النبی ۖ پر عمل، اتحاد، امن، محبت اور عدل و انصاف کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حضور ۖ نے امن معاہدے کیے، اتحاد قائم کیے اور ہر شعبہ زندگی میں امت کی رہنمائی فرمائی، مگر آج مسلمان مسلمان کا دشمن بن چکا ہے اور قومیت کو اسلام پر ترجیح دی جا رہی ہے، جس سے امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا حضور ۖ نے آخری خطبہ حج میں مسلمانوں کیلئے زندگی کے اہم اصول بتائے اور بتایا جو تم میں غریب ہیں اُن کووہی کھلائو جو تم خود کھاتے ہو اور وہی پہننے کیلئے دو جو تم خو د پہنتے ہو،یاد رکھو تم سب کواللہ کی طرف لوٹنا ہے اور وہ تم سے تمہار ے اعمال کا حساب لے گا، تم سب آدم کی اولاد ہو تم میں سے بہترین وہ ہے جس کو اللہ کا خوف ہے، تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں، رنگ، نسل اور قبیلے کا کوئی امتیاز نہیں، کوئی مسلمان دوسرے کے مال پر تصرف نہ کرے یہ ظلم ہوگا،لوگو!تم اگر قرآن اوررسول ۖ کی سنت کو مضبوطی سے پکڑے رکھو گے تو کبھی ٹھوکر نہیں کھائو گے، تمہاری عورتوں کاتم پر وہی حق ہے جو تمہارا اُن پہ حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں