سیشن کورٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ،2افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آج صبح سی پی او آفس کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سیشن کورٹ تاریخ پیشی پر آنیوالے دو مخالفین کو بری طرح زخمی کردیا، سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بتایا گیاہے کہ تھانہ مدینہ ٹائون کے مقدمہ نمبر496/26میں راشد نے ملزمان ابراہیم، عمر وغیرہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا جبکہ دوسرے گروپپرویز وغیرہ نے کراس ورشن کا عثمان، عدنان ، رضوان وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہوا تھا، آج صبح عمر ولد نور اپنے ساتھی صفدر ولد ابراہیم کے ہمراہ تاریخ پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف کی عدالت میں آ رہا تھا کہ جب وہ سی پی او آفس کے سامنے سیشن کورٹ کے مین گیٹ پر پہنچا تو مخالفین عدنان وغیرہ نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے عمر ولد نور اور صفدر ولد ابراہیم بری طرح زخمی ہو گئے جبکہ سیشن کورٹ آنے والے سائلین میں بھگڈر مچ گئی تو سیکورٹی پر مامور عملہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عدنان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او تنویر حسین، ایس پی عابد ظفر اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں