سیف سٹی ورچوئل سینٹرز کی شاندار کارکردگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیف سٹی فیصل آباد کے ورچوئل سینٹرز نے ستمبر2026ء کے دوران خواتین اور بچوں سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں ستمبر کے دوران3346کیسز موصول ہوئے جن میں سے 3250 کیسز کو فوری طور پر حل کیا گیا، جبکہ 90 مقدمات درج کر کے 6 کیسز پر تفتیش جاری ہے۔اسی طرح ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کو 620 کیسز موصول ہوئے جن میں سے 542 کیسز حل کیے گئے جبکہ 112 مقدمات میں ایف آئی آر درج کی گئی۔سیف سٹی فیصل آباد کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں ستمبر کے دوران 185 گمشدہ بچوں اور بالغ افراد کو تلاش کر کے ان کے اہل خانہ سے ملایا گیا۔ترجمان سیف سٹی فیصل آباد کے مطابق ورچوئل سینٹرز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فوری پولیس معاونت، بروقت شکایات کے ازالے اور موثر تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں