سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاد احمدخاںنے ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیلاب ایک بہت بڑی قدرتی آفت ہے اس موقع پر ہمیں اپنے مستحق بہن بھائیو ں کی دل کھول کر مددکرنی چاہئیے یہی اصل سیاست اورعوامی خدمت ہے اورقدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی بحالی اور فوری امداد ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کے شانہ بشانہ موجود ہے، مشکل وقت میں انہوں نے عملی اقدامات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے متاثرین کو ریلیف سہولیات فراہم کرنیکا سلسلہ جاری رکھا،یہ وقت بیانات او ر د عو ئو ں کا نہیں بلکہ خدمت اور فوری عملی اقدامات کاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں