سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ،DPOعبادت نثار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار اور اے ڈی سی ریونیو سید جمیل حیدر شاہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی بند پر دباو کم کرنے کیلئے ڈالے گئے شگاف کی بندش کے کام کا معائنہ کیا۔ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو طبی سہولتیں، آگاہی اور خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک اور زراعت کی ٹیمیں کسانوں کو سبز چارہ، سائیلج، ونڈا اور توری مہیا کر رہی ہیں۔ مویشیوں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق متاثرین کو ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے، کوئی خاندان ریلیف سے محروم نہیں رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں