سیلف ڈیفنس فورس میں 4جاپانی اہلکار تعینات

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزوومی نے کہا ہے کہ جاپان پہلی بار جرمنی میں قائم نیٹو کے یوکرین کے لیے سکیورٹی معاونت اور تربیت ہیڈکوارٹر میں سیلف ڈیفنس فورسز کے 4اہلکار تعینات کرے گا۔چینی میڈیا کے مطابق وزارتِ دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان چار اہلکاروں میں سے دو گرانڈ سیلف ڈیفنس فورس، ایک میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس اور ایک ایئر سیلف ڈیفنس فورس سے ہوگا۔یہ اہلکار آئندہ پیر سے ایک سال کی مدت کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور کسی بھی جنگی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزوومی نے کہا کہ یہ تعیناتی جاپان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی، کیونکہ اس سے یوکرین جنگ کے تجربات، خصوصا نئی طرز کی جنگی حکمتِ عملیوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اس اقدام کو جاپان اور نیٹو کے درمیان تعاون میں مزید توسیع کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں