فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر صحافی وممبر ایف ای سی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس معراج ملک کے بڑے بھائی ملک اعجاز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شام بعدازنماز عصر ڈھیرہ سائیں قبرستان غلام محمد آباد ادا کی گئی جس میں صحافیوں’ سماجی’ سیاسی ومذہبی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن ورسم قل شریف کا ختم پاک آج ان کی رہائشگاہ غلام محمد آباد میں ہوا۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک ودیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ معراج ملک کا فون نمبر 0301-7194550 ہے۔




