فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنماوسینیٹر چو ہدری عابد شیر علی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقا ت ،اہم امور پر تبادل خیال ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران چو ہدری عابد شیر علی اور نواف بن سعید احمد المالکی نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تعمیری اور بامقصد گفتگو کی،اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، اقتصادی و تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا،چوہدری عابد شیرعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سفیر سے ملاقات کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور ترقی و خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔




