لاہور (بیوروچیف) حکام کے مطابق پراپر ٹی ٹیکس اور سینی ٹیشن فیس کی ادائیگی تک این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں این او سی صرف پراپرٹی ٹیکس کی کلیئرنس تک محدود تھا۔کوڑا ٹیکس کی وصولی کا ٹاسک ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے سینی ٹیشن فیس کی ادائیگی بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق 50لاکھ سے زائد پراپرٹیز سے 82ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی جانی ہیں۔ رواں سال کوڑا ٹیکس کی مد میں 40 ارب جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 42ارب روپے سے زائد وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ایکسائز حکام کے مطابق نئے فیصلے پر عملدرآمد رواں ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔




