سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں انسانی صحٹ کیلئے زہر قاتل ،امتیاز حسین

چنیوٹ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد ڈویژن امتیاز حسین نے چنیوٹ کا دورہ کیااور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا اورفوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ جھنگ فیصل آباد بائی پاس روڈ پر کاشت کردہ رقبے کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی 5ایکڑ سے زائد رقبے پر موجود پالک اور گوبھی کی فصل کو ہل چلوا کر تلف کرادیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزنے بتایا کہ سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں انسانی صحت کے لئے کسی زہر سے کم نہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے احکامات پر صحت دشمن عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے چناب نگر میں واقع معروف ریسٹورنٹ کا معائنہ بھی کیا۔ دوران معائنہ صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پائے گئے۔مروجہ قوانین کی خلاف ورزی پر معروف ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔صحت دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں