سی پی او نے OSIبرانچ کو ختم کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے او آئی سی برانچ کو ختم کر کے تمام سٹاف کو مختلف تھانوں میں ٹرانسفر کر دیا جبکہ پولیس افسران واہلکاروں کے تقرر وتبادلے کے امور آئی ٹی برانچ سرانجام دے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ سی پی او نے اپنے آفس میں قائم اسٹیبلشمنٹ برانچ کو ختم کر دیا اور اس کے تمام عملہ کو فوری طور پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں ٹرانسفر کر دیا اور پولیس افسران وملازمین کے تقرر وتبادلے اور HRIMS ریکارڈ کی تکمیل آئی ٹی برانچ انجام دے گی۔ یاد رہے کہ اسٹیبلشمنٹ برانچ میں تعینات افسران وعملہ کی جانب سے مبینہ طور پر افسران واہلکاران کے تقرر وتبادلے کے دوران نذرانے وصول کرنے کی شکایات بھی عام تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں