کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان کے سابق آل راؤنڈر نے شاداب خان کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کردی۔سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک انٹرویومیں شاداب خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی سی بی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتا ہے تو سلمان علی آغا کی جگہ پاکستان کا ٹی 20 کپتان بننے کے لیے وہ سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔عماد نے کہا کہ شاداب کی قائدانہ صلاحیتیں انہیں اس کردار کے لیے سب سے موزوں آپشن بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کپتان غلطیاں کرتا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ شاداب ٹیم کی موثر قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔عماد وسیم نے کہا کہ میرے خیال میں یہ صحیح وقت ہے اور میں کسی اور اس پوزیشن پر نہیں دیکھ رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ شاداب واحد آدمی رہ گیا ہے وہ کھیل کو جانتا ہے، ظاہر ہے جب آپ کپتانی کررہے ہوں گے تو آپ غلطیاں کریں گے لیکن بڑی غلطیاں نہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں شاداب صحیح شخص ہیں اگر وہ سلمان کو تبدیل کرنے کا سوچ رہیں ورنہ میں کسی اور کو نہین دیکھ رہا۔عماد کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کے ٹی 20 کپتان سلمان آغا کو ہٹائے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔




