شادی شدہ خاتون کی خود کشی

گوجرہ(نامہ نگار)شادی شدہ خاتون نے گھریلوجھگڑے سے تنگ آکرزہر یلی گولیاںکھا کر موت گلے لگا لی’304ج ب کے نقاش مسیح کی 25سالہ بیوی صباء نے خاوند سے جھگڑ کرزہر یلی گولیاں نگل لیں جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس نے اس کی نعش تحویل میںلینیکے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جوایک بیٹے کی ماں بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں